پی پی پی نے عمران خان کے پارلیمنٹ کے بارے میں ریمارکس مسترد کر دیئے

پی پی پی نے عمران خان کے پارلیمنٹ کے بارے میں ریمارکس مسترد کر دیئے

15 views

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پی پی پی کے سینئر رہنماء سید خوشید شاہ نے عمران خان کے مال روڈ پر خطاب پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ عمران خان نے نواز شریف کے مؤقف کی تائید کی، عمران خان اور نواز شریف میں کوئی فرق نہیں، حکومت کی ناکامی کو پارلیمنٹ کی ناکامی قرار نہیں دیا جا سکتا۔

لاہور کی مال روڈ پر منعقد ہونے والے اس جلسے سے اعوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری اور شیخ رشید نے بھی خطاب کیا جنھوں نے نہ صرف قومی اسمبلی کی نشست سے مستعفی ہونے کا اعلان بھی کیا بلکہ عمران خان سے بھی ایسا کرنے کا مطالبہ کر ڈالا۔

اپنے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ اسمبلی سے استعفے سے متعلق شیخ رشید کی باتوں سے متفق ہیں، تاہم انھوں نے کہا کہ ‘اسمبلی سے استعفوں کی تجویز پر پارٹی سے مشاورت کروں گا، ہوسکتا ہے اسمبلیوں سے استعفوں کے معاملے پر شیخ رشید سے آ ملیں۔’

عمران خان نے اپنی تقریر میں پارلیمان کے لیے انتہائی سخت زبان استعمال کی۔

عمران خان نے کہا کہ ‘نواز شریف کو سپریم کورٹ نے مجرم قرار دیا لیکن پارلیمنٹ میں ہاتھ اٹھا کر مجرم کو پارٹی کا صدر بنانے کے حق میں ووٹ دیے، میں ایسی پارلیمنٹ پر لعنت بھیجتا ہوں۔’

ان کے اس بیان کے بعد پیپلز پارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے ٹوئٹر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی پارلیمان کا احترام کرتی ہے اور ہمیشہ کرتی رہے گی۔

بلاول نے عمران خان اور شیخ رشید کا نام لیے بغیر یہ بھی کہا کہ وہ دوسروں کے رویے کا کچھ نہیں کر سکتے لیکن وہ خود پارلیمان کی بےعزتی کی توثیق نہیں کریں گے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *