شیخ رشید  قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہوجائینگے

شیخ رشید قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہوجائینگے

38 views

لاہور میں منعقدہ عوامی تحریک کے جلسے سے خطاب کے دوران عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ وہ قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خواہش ہے عمران خان پاکستان کے وزیراعظم ہوں لیکن میں کہتا ہوں عمران خان آپ بھی استعفیٰ دو، باہر آؤ لاٹھیاں اٹھاؤ جاتی امرا کی اینٹ سےاینٹ بجادو، یہ بڑے ڈھیٹ ہیں بے شرم ہیں یہ تقریروں سے نہیں جاتے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے امریکا کے کہنے پر ختم نبوت کا معاملہ چھیڑا جب کہ بھارت کو اجمل قصاب کے گھرکا پتہ نواز شریف نے دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے گھر میں حسینہ واجد بھی ہے، اب شیخ مجیب نوازشریف کا ہیرو اور لیڈر بن گیا ہے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *