قصورمیں درندوں کی سرپرستی کون کررہا ہے؟ بلاول کا بدین میں راہو کی 31ویں برسی پر حکومتِ پنجاب سے خطاب

8 views

پیپلزپارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کی معصوم بیٹیوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے گئے ہیں اور اس حوالے سے ن لیگ کے قصور اور تحریک انصاف کے مردان میں ہوئے درندگی کے واقعے کی مثالیں ہمارے پاس موجود ہیں۔ دونوں صوبوں کے حکمرانوں کی مجرمانہ خاموشی ناقابل معافی ہے۔ اب یہ قوم نااہلوں کےدھوکے میں نہیں آئے گی۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے بدین میں شہید فاضل راہو، کی اکتیسویں برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ سندھ آج بھی شہید فاضل پر فخر کرتا ہے۔ فاضل راہو ساری زندگی آمریت کے خلاف لڑتے رہے ہیں۔ فاضل راہو اس دھرتی کے بہادر بیٹے تھے۔

بلاول بھٹو زرداری نےمعصوم بچیوں کے لرزہ خیز قتل پر تبصرہ دیتے ہوئے پنجاب حکومت سے سوال کیا کہ قصورمیں بچوں اور بچیوں کے ساتھ ہونے والے ظلم کے واقعات دیکھتا ہوں تو دل خون کے آنسو روتا ہے۔ قصور میں ایسا کیا ہے کہ وہاں کے بچےغیر محفوظ ہیں۔ پنجاب کے عوام سے کس چیز کا بدلہ لیا جا رہا ہے۔ قصورمیں درندوں کی سرپرستی کون کررہا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ میاں صاحب آپ گلی گلی میں دہائی دیتے پھر رہے ہیں مجھے کیوں نکالا۔ آپ اپنی آنکھیں کھلی رکھیں تاکہ آپ حقیقت کو جان کر تسلیم کرسکیں۔ آپ سے بلوچستان سنبھالا گیا اور نہ ہی پنجاب۔اگر میاں صاحب آپ واقعی کچھ کرنا چاہتے ہیں تو اپنے نصاب میں ہمارے جیسی تبدیلی لے کر آئیں۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *